ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور کے جنگل میں لاپتہ ہونے والا شخص 8 دن بعد ملا 

کنداپور کے جنگل میں لاپتہ ہونے والا شخص 8 دن بعد ملا 

Sun, 24 Sep 2023 13:43:21    S.O. News Service

کنداپور، 24 / ستمبر (ایس او نیوز) مویشی کے لئے چارے کی تلاش میں جنگل میں جانے کے لاپتہ ہونے والا ویویکا نندا نائکا (28 سال) نامی ایک مقامی شخص 8 دن بعد تلاش کرنے والوں کے ہاتھ لگا ۔
    
اپنے گھر سے جنگل میں چارے کی تلاش میں جانے کے بعد واپس لوٹتے وقت راستہ بھولنے کے بعد ویویکانندا  جنگل کے اندرونی گھنے حصے میں گم ہوگیا تھا۔  اس کو تلاش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلائی گئی تھی ۔ مسلسل سات دن گزرنے پر بھی  کہیں اس کا پتہ نہیں چلا تھا ۔ بالآخر تھومبوٹو کے قریب کبینالے کے مقام پر وہ پایا گیا ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ ویویکانندا گزشتہ آٹھ دنوں سے بھوکا ہی جنگل کے اندر بھٹک رہا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ غذا نہ ملنے اور جنگل میں بھٹکنے کی وجہ سے بہت زیادہ نقاہت کا شکار ہوا ہے اس لئے ابھی اس کا بیان درج نہیں کیا گیا ہے ۔ 


Share: